دنیا

ایران پر حملے کے بعد اسرائیل پرخوف طاری، سائرن بجنے لگے

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے کے بعد شمالی اسرائیل میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جبکہ ایران کے ممکنہ حملے کے پیش نظر اسرائیل میں سائرنگ بجنے لگے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اصفہان صوبے میں جوہری تنصیبات مکمل محفوظ ہیں، اصفہان اور شیراز کے لیے پروازیں معطل کردی گئی ہیں،جبکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ کیا گیا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران میں متعدد ایئرپورٹس کو بند کر دیا گیا، مغربی ایران سے گزرنے والے مسافر طیاروں کارخ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ سخت ترین کشیدگی میں تحمل سے کام لینے سے متعلق عالمی دباؤ مسترد کر دیا تھا۔

نیتن یاہو کا اسرائیلی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے برطانوی اور جرمن وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں میں واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل اپنے دفاع کیلئے جو ضروری ہوگا وہ کرے گا، دوستوں کی قابل قدر تجاویز اپنی جگہ لیکن اسرائیل اپنے فیصلے خود کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button