دلچسپ و حیرت انگیز

فواد چوہدری کیخلاف موبائل فون کی دکان میں ڈکیتی کے مقدمے کا بھی انکشاف

پولیس نے ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کیخلاف ڈکیتی کے مقدمے کا ریکارڈ پیش کردیا، مقدمہ تھانہ لوئر مال لاہور میں اگست 2023 میں درج کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ بھی سامنے آگیا ، پولیس نے ہائیکورٹ میں مقدمےکاریکارڈ پیش کردیا۔

جس میں بتایا ہے کہ تھانہ لوئر مال لاہور میں اگست 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا، جس کے متن میں کہا ہے کہ  نامعلوم نوجوان نےدکان میں گھس کرموبائل ،نقدی چھینی۔

یاد رہے دو ہفتے قبل فواد چوہدری کی قبل ضمانت منظور ہوئی تھی ، فوادچوہدری پرنجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے کروڑوں روپے رشوت وصولی کا الزام تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کیس میں سابق وزیر کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا، جس کے بعد اڈیالہ جیل سے ان  کی رہائی عمل میں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button