دنیا

ایران اپنے مفادات کے خلاف معمولی کارروائی پر بھی شدید، جامع اور دردناک ردِ عمل دے گا: ایرانی صدر

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے مفادات کے خلاف معمولی کارروائی پر بھی ’شدید، جامع اور دردناک ردِ عمل دے گا۔‘

گذشتہ رات قطری امیر شیخ تمیم بن حماد التھانی سے فون پر بات کرتے ہوئے رئیسی نے واضح کیا کہ ایران کا ردِ عمل ’اپنے دفاع کے لیے تھا۔‘ انھوں نے کہا کہ ’ایران کی جانب سے ایسے اسرائیلی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا جو اس کے دمشق میں ایرانی قونصلیٹ پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف ہیرزی ہلیوی نے پیر کو کہا تھا کہ ایران کے حملوں کا ’جواب دیا جائے گا‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button