سپیشل رپورٹ

ایران نے اسرائیلی جہاز پر موجود پاکستانیوں کو جانے کی اجازت دے دی

پاکستانی دفتر خارجہ کی کوششیں رنگ لے آئیں ایران نے تحویل میں لیے گئے اسرائیلی ارب پتی کے جہاز پر موجود پاکستانیوں کو جانے کی اجازت دے دی ہے۔

سفارتی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایران نے تحویل میں لیے گئے اسرائیلی ارب پتی کے جہاز پر موجود پاکستانیوں کو جانے کی اجازت دے دی ہے۔ ایران کی جانب سے یہ اجازت پاکستانی دفتر خارجہ کی کوششوں پر دی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے مطلع کیا ہے ایم ایس سی ایریز پر پاکستانی عملہ جب چاہے وطن واپس جانے کیلیے آزاد ہے اور یہ جہاز کے کپتان کا اختیار ہے کہ وہ جب بھی عملے کو اجازت دے اور وہ جہاز سے اتر کر چلے جائیں۔

ذرائع  نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں ایرانی سفیر نے گزشتہ روز ایرانی سفارتی حکام کے ہمراہ دفتر خارجہ میں حکام سے ملاقاتیں کی تھیں اور ان ملاقاتوں میں ان پاکستانیوں کی رہائی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button