کاروبار

گیس چوری کریک ڈاؤن: 62 گیس کنکشن منقطع، 15 لاکھ سے زائد کے جرمانے

(لاہور) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 62 گیس کنکشن منقطع کردیے.جبکہ 15 لاکھ سے زائد کے جرمانےبھی عائد کیے گئے ۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1 گیس کنکشن منقطع کیا ۔بہالپور میں غیر قانونی استعمال پر دوجبکہ کمپریسر کے استعمال پر بھی ایک گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔

ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 11 گیس کنکشن منقطع کیے گئے ۔

سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 21 کنکشن منقطع کیے اور 5 لاکھ 60 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے.

ساہیوال میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 3 گیس کنکشن منقطع کیے گئے . فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2 کنکشن منقطع کیے 1 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔گجرانوالہ میں کاروائی کے دوران غیر قانونی استعمال پر چار جبکہ کمپریسر کے استعمال پر بھی ایک گیس کنکشن منقطع کیا گیا اور 4 لاکھ 20 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔

گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4 گیس کنکشن منقطع جبکہ 3 سو 10 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ اسلام آ باد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا گیا ۔

راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 6 کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ1 لاکھ 20 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیا گیا ۔مردان میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 5 گیس کنکشن منقطع کیے اور 3 لاکھ کے جرمانےبھی بھی عائد کیے گئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button