سیاسیات

جہاں بھی ڈکیتی کی وارداتیں ہوں گی تو متعلقہ ایس ایچ او معطل ہوگ

وزیرداخلہ سندھ ضیالنجار نے اعلان کیا ہے کہ جہاں بھی ڈکیتی کی وارداتیں ہوں گی تو متعلقہ ایس ایچ اومعطل ہوگا اور اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ  نے گفتگو میں کراچی میں  اسٹریٹ کرائمز کی صورتحال پر کہا کہ نگران حکومت کے8ماہ میں لاقانونیت زیادہ رہی، مجھےابھی وزارت سنبھالےصرف 12دن ہوئےہیں ، ان شاءاللہ جلداسٹریٹ کرائمزکی صورتحال میں بہتری آئےگی۔

ضیالنجار کا کہنا تھا کہ جلد کراچی میں صورتحال میں تبدیلی نظرآئےگی، کراچی کی آبادی دنیاکےکئی ممالک سےزیادہ ہے،نئےآئی جی نےچارج سنبھال لیاہے،اب تبدیلی نظرآئےگی۔

انھوں نے کہا کہ کراچی کےشہریوں کوامن دیں گے، اسٹریٹ کرائمزکنٹرول کرنےکیلئےجنگی بنیادوں پراقدامات کررہےہیں ۔

وزیرداخلہ سندھ نے واضح کیا کہ جہاں بھی ڈکیتی یا کوئی ناگہانی واقعہ ہوگا علاقے کا ایس ایچ او ذمہ دارہوگا، اس کومعطل کرکےاس کے خلاف کارروائی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button