پاکستان

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

 سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے ، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران ہونے والے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد چار دہشت گرد مارے گئے ، جن میں سے تین کی شناخت دہشت گرد مصطفیٰ، دہشت گرد قسمت اللہ اور دہشت گرد اسلام الدین کے نام سے ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردسیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے ، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

اہل علاقہ نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button