کاروبار

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت کی جانب سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پیٹرول 279 روپے 75 پیسے فی لیٹر پر فروخت ہوگا۔

ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 77 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 56 پیسے ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جبکہ حکومت کی جانب سے ہر پندرہ روز کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button