کاروبار
15 مارچ سے پیٹرول کی قیمت کیا ہوگی؟
شہباز شریف کے زیر قیادت بننے والی نئی حکومتی کی جانب سے پیٹرول کی موجودہ قیمت کو15 مارچ سے اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھے جانے کا امکان ہے یا نہیں اس حوالے سے اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
فی الوقت حکومت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کے نام پر لے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت بھی 94 پیسے کم ہو کر 190.01سے 189.07ہو سکتی ہے۔
پیٹرول پر پر یمیم 12.15ڈالر فی بیرل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 6.5 روپے فی بیرل پر رہتا ہوا نظر آتا ہے۔
تاہم ریفائنری کے گیٹ پر پیٹرو ل کی قیمت 196.23سے بڑھ کر 197.3روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔
تاہم ڈیز ل کی قیمت 82 پیسے کم ہوکر 286.51سے 286.51 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔