پاکستان

ملک کے معاشی حالات جلد بہتر ہوں گے، کتنے پاکستانیوں کو امید؟ سروے

پاکستان میں مالی حالات بہتر ہونے کی امید رکھنے والے شہریوں کی شرح میں گزشتہ سِہ ماہی کے مقابلے 10فیصد اضافہ ہوگیا۔

اپسوس پاکستان کے کنزیومر کانفیڈنس سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پُرامید پاکستانیوں کی شرح گزشتہ سِہ ماہی کے مقابلے میں 10فیصد بڑھ گئی ہے۔

سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 35فیصد پاکستانیوں نے مستقبل میں اپنے مالی حالات میں بہتری کی اُمید کا اظہار کیا، ان شہریوں کا ماننا ہے کہ پاکستان میں مالی حالات بہتر ہوں گے۔ دوسری جانب سروے میں 35 فیصد پاکستانی مایوس نظر آئے جن کا کہنا ہے کہ مالی حالات مزید کمزور ہوں گے، مایوسی کا اظہارکرنے والے پاکستانیوں کی شرح 2فیصد بڑھ کر 43 فیصد پر دیکھی گئی، ملکی مجموعی اور معاشی صورتحال پر پاکستانیوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے، یہ تناسب نومبر 2023کی سطح پر برقرار ہے۔

ادھر 88 فیصد نے ملکی سمت کو غلط قرار دیا جبکہ 60 فیصد پاکستانیوں نے ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال کو کمزور کہا ہے، مستقبل میں ملکی معیشت میں بہتری کی امید کرنے والے پاکستانیوں کی شرح 6 فیصد کم ہوکر 27 فیصد پر آگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button