’’نام ہے یا داستان‘‘ اس شہر کا طویل ترین نام آپ نے پہلے نہیں سنا ہو گا!
کئی ممالک کے شہروں کے نام اپنی تہذیب وثقافت کی بنیاد پر منفرد ہوتے ہیں لیکن دنیا جس شہر کو بنکاک کے نام سے جانتی ہے اس کا طویل نام سن کر شاید آپ بھی سر پکڑ لیں۔
بنکاک دنیا کے خوبصورت شہروں میں سے ایک شہر ہے جو تھائی لینڈ کا دارالخلافہ بھی ہے۔ اسی خوبصورت شہر کا ایک نیا مگر انتہائی طویل نام دنیا کے سامنے آیا ہے جس کو جان کر سب ہی حیران ہیں۔
حال ہی میں تھائی لینڈ کے دارلحکومت بنکاک میں ایک مقامی ٹور گائیڈ خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ سیاحوں کو مقامی تھائی زبان میں بنکاک کا پورا نام بتا رہی ہیں۔
ویڈیو میں سیاحوں سے بھری ایک چلتی بس میں ایک ٹور گائیڈ کو دیکھا جاسکتا ہے جو کہ مقامی زبان میں سیاحوں کو شہر کے اصل پورے نام سے آگاہ کررہی ہیں۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو کافی محضوظ کیا ہے۔ تھائی زبان میں بینکاک کا پورا نام درج ذیل ہے۔
Krung Thep Mahanakhon Amon Rattanakosin Mahinthara Ayuthaya Mahadilok Phop Noppharat Ratchathani Burirom Udomratchaniwet Mahasathan Amon Piman Awatan Sathit Sakkathattiya Witsanukam Prasit
اگر بنکاک کے مذکورہ نام کا اردو میں ترجمہ کیا جائے تو یہ کسی شہر کا نام نہیں بلکہ ایک پوری داستان لگے گا جو اپنے اندر ایک تاریخ اور ثقافت کو سمیٹے ہوئے ہیں۔
قارئین کی دلچسپی کے لیے ہم اس کا ترجمہ پیش کر رہے ہیں جو کچھ اس طرح سے ہے۔
’’فرشتوں کا شہر، لافانی لوگوں کا عظیم شہر، نو جواہرات کا شاندار شہر، بادشاہ کی نشست، شاہی محلات کا شہر، دیوتاؤں کے اوتار کا گھر، وشوکرمن نے اندرا کے حکم پر تعمیر کیا۔
زیادہ تر مقامی شہری اس پورے نام کا مختصر ورژن Krung Thep Maha Nakhon استعمال کرتے ہیں۔اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر Wowie Jane Demerre نامی صارف نے ایک کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بنکاک کا پورا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں طویل ترین شہری نام کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔