جرم کہانی

ذہنی معذور خاتون سے زیادتی کا ملزم گرفتار

تھانہ صدر کی حدود میں ذہنی معذورخاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر چونیاں میں تھانہ صدر کی حدود ذہنی معذور خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 45 سالہ ذہنی معذور خاتون قریبی قبرستان سے گھرواپس آرہی تھی۔

ملزم پرویزنے قریبی کھیت میں ذہنی معذور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون کی چیخ و پکار پر اہل علاقہ اکھٹے ہوئے تو ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر ون فائیو پولیس نے ملزم کو رشتہ دار کے گھر سے گرفتار کیا۔ متاثرہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں ملزم پرویز کیخلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button