سیاسیات

چوہدری شجاعت کی اڈیالہ جیل میں پرویز الہٰی سے ملاقات

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت اور ان کے بیٹے چوہدری سالک اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

چوہدری شجاعت حسین نے  پرویز الہیٰ سے  اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، ملاقات میں چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع اور چوہدری وجاہت بھی شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی کے درمیان2 گھنٹے 40 منٹ ملاقات جاری رہی، جس میں پرویز الہٰی کی صحت، سہولتوں اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی کی ملاقات میں خاندانی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی، چوہدری خاندان کے ممبران اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا ٹاک کے بغیر روانہ ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button