دنیا

بحری جہازوں پر حملوں کی صورت میں ایران کی اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی دھمکی

سات اکتوبر سے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کےدوران ایران نے غیر ملکی جہازوں کو ضبط کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے قانونی مشیر محمد دہقان نے جمعرات کو کہا کہ اگر ایران کے بحری جہازوں کو قبضے میں لیا گیا تو ان کا ملک اس کا جواب دے گا۔ ان کا یہ بیان امریکی محکمہ انصاف کے ایک سابقہ بیان کے جواب میں آیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کا ملک قانونی محاذ پر بھی کارروائی کرے گا‘‘۔

جہاں تک 520,000 بیرل ایرانی تیل کی امریکا کے ہاتھوں ضبطی کا تعلق ہے تو ایرانی عہدیدار نے اس حوالے سے لا علمی کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ واقعتاً ایرانی تیل ضبط ہوا ہے یا نہیں۔ ان کا خیال تھا کہ یہ اطلاع تیل اور گیس کی وزارت کے ذریعے جاری کی جانی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ بعض اوقات غیر ملکی جہازوں کو ضبط کر لیتا ہے اور انہیں غلط طریقے سے ایرانی قرار دیتا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے امریکی محکمہ انصاف نے 25 ملین ڈالر مالیت کے 500,000 بیرل سے زیادہ ایرانی تیل کو ضبط کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

امریکا نے انکشاف کیا کہ چین، روس اور شام میں ایرانی خام تیل کے خریداروں کے خلاف مجرمانہ الزامات عائد کیے گئے ہیں، جس میں ایران سے تیل لے جانے والے بحری جہازوں کو ضبط کرنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔

جبکہ امریکی حکام نے ان اقدامات کو ایرانی فوج کی مالی امداد میں رکاوٹ ڈالنے کی وسیع تر کوشش کا حصہ قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button