پاکستان

حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا گیا

 پی آئی اے کی نجکاری کے معاملہ پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، الیکشن کمیشن نے نگراں وفاقی حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کے نام ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں الیکشن کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق ریکارڈ طلب کیا ہے۔

مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے تک پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق کوئی فیصلہ نہ لیا جائے، نجکاری کےحوالے سے کابینہ کے فیصلوں ودیگر ریکارڈ مہیا کیا جائے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر سید آصف حسین نے وزیر اعظم کے سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا کے نام مراسلہ ارسال کیا تھا اور کہا تھا کہ نگران حکومت کا اسکوپ آئین اور الیکشن ایکٹ میں واضح ہے۔ ایف بی آر کی اصلاحات اہم پالیسی فیصلے میں شامل ہوتی ہے۔ ایف بی آر کی اصلاحات کا معاملہ منتخب حکومت کا اختیار ہے۔

الیکشن کمیشن کو ان کاموں کی نشاندہی بھی کرنی ہوتی ہے جو نگران حکومت نہیں کر سکتی۔ وزیر اعظم کو مشورہ دیا جائے کہ وہ ایف بی آر میں اصلاحات نہ کریں۔ایف بی آر میں اصلاحات کا جائزہ عام انتخابات کے بعد منتخب حکومت کے لیے چھوڑ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button