خبریںدنیا

ویپس کے کش لگانے والے نوجوان ہوجائیں تیار، بڑی پابندی

سگریٹ کے مضر صحت ہونے کے بارے میں تسلیم کیئے جانے کے بعد سے نوجوان ایک اور لت میں مبتلا ہیں اور وہ ہے نکوٹین ویپ۔ تاہم اب دنیا بھر میں اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کی کوششیں تیز ہوچکیں ہیں۔ اب برطانوی حکومت نے نوجوانوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ڈسپوز ایبل  ویپس پرپابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  برطانوی وزیراعظم رشی سونک آج منصوبے کی تفصیلات بتائیں گے  جس میں برطانوی حکومت کی جانب سے  ڈسپوز ایبل ویپس پرپابندی لگانےسے متعلق بھی اعلان کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت کم عمربچوں کوویپس فروخت کرنے والوں کےخلاف بھی کارروائی ہوگی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں بچوں میں ویپ استعمال کرنے کی شرح میں 4.1 فیصداضافہ ہوا ہے ۔

 واضح رہے کہ گزشتہ برس برطانیہ کی لوکل گورنمنٹ ایسوسی ایشن نے اپنے ایک جاری بیان میں بتایا تھا کہ کی جانب سے کی گئی ریسرچ کے مطابق مسئلہ سوچ کے مقابلے میں زیادہ بڑا ہے۔

برطانیہ میں 2022  میں ایک اندازے کے مطابق 300 ملین ای سگریٹ فروخت ہوئے، یہ تعداد اس سے ایک سال قبل کے مقابلے میں چار گنا سے بھی زیادہ تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button