پاکستان

پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کے شواہد سفیروں کے سامنے رکھ دیے

بھارتی ایجنٹوں کی جانب سے پاکستانی سرزمین میں شہریوں کے قتل پر حکومت نے دوست ممالک کے سفیروں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ایجنٹوں کی پاکستانی شہریوں کے خلاف کارروائیوں کے معاملے پر مختلف ممالک کے سفیر دفترخارجہ میں موجود ہیں جنہیں بھارتی عزائم اور ان کے منصوبوں پر بریفنگ دی جارہی ہے۔

اجلاس میں یورپی یونین، عرب ممالک اور افریقہ سمیت بڑے ممالک کے سفیر شامل ہیں جن کے سامنے بھارتی ایجنٹوں کی تخریب کاری اور دہشت گردی کےشواہدپیش کیےگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ایجنٹوں کے شاہدلطیف اور محمد ریاض کےقتل میں ملوث ہونےکا بتایا گیا، سفیروں کو واقعات سے متعلق دستیاب شواہدبھی پیش کئے گئے۔

گزشتہ روز سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ دو پاکستانی شہریوں کے قاتلوں اور بھارتی ایجنٹوں کے درمیان رابطوں کےثبوت حاصل کر لیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہری شاہد لطیف کو گزشتہ برس گیارہ اکتوبر کو سیالکوٹ میں قتل کیا گیا جس کے لیے بھارتی ایجنٹ یوگیش کمار نے قاتل عمیر کی خدمات سوشل میڈیا کے ذریعے حاصل کیں، بینک ٹرانزیکشن کے ثبوت بھی مل گئے، بارہ اکتوبر کو عمیر کو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ راولا کوٹ میں ریاض کو قتل کرنے والےعبداللہ علی کو بھی ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا، عبداللہ علی کو بھارتی ایجنٹ اشوک کمار نے اجرتی قاتل رکھا تھا، اجرتی قاتلوں نے دوران حراست جرم قبول کیا۔

سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ بھارتی ایجنٹوں کو پاکستان اور دیگر ملکوں میں قتل عام پر انصاف کےکٹہرے میں لانا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button