ٹیکنالوجی

کتنے کروڑ پاکستانی موبائل فون استعمال کرتے ہیں؟

ملک بھر میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے جبکہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد بھی کروڑوں میں ہے۔

اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موبائل سروسز تک رسائی 90فیصد تک پہنچ گئی ہے اور موبائل فون صارفین کی تعداد 19.2 کروڑ تک جاپہنچی ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے ملاقات کی، ملاقات میں چیئرمین پی ٹی اے نے وزیرِ اعظم کو سالانہ رپورٹ 2023 پیش کی۔

انہوں نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ گزشتہ برس کے مقابلے پی ٹی اے کی آمدن 17 فیصد اضافے کے بعد 850 ارب تک پہنچ گئی جبکہ ملک بھر میں موبائل سروسز تک رسائی 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2023 میں موبائل فون صارفین کی تعداد 19.2 کروڑ جبکہ ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 13 کروڑ تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ موجودہ نگراں حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانی موبائل فون صارفین کے لیے خوشخبری دی گئی ہے کہ ایف بی آر نے ان کے لیے پانچ سال پرانے استعمال شدہ موبائل فون پر ٹیکس چھوٹ دے دی ہے۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گزشتہ ماہ دسمبر 2023 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پانچ سال پرانے استعمال شدہ موبائل فونز پر 60 فیصد ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان تھا۔

اس کے علاوہ ایف بی آر نے مختلف نوعیت کے استعمال شدہ 1160 موبائل فونز پر بھی ٹیکس میں کمی کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button