فن اور فنکار

کیا میں آپ کی بچی کو چھو سکتا ہوں ؟ عمران اشرف کے اخلاق نے ناظرین کے دل موہ لیے

اداکار و میزبان عمران اشرف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہے جس میں انہوں نے ایک بچی کو ہاتھ لگانے سے قبل اس کی والدہ سے اجازت لی۔

نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک شو میں حاضرین میں ایک بچی تھی جس پر میزبان عمران اشرف کو خوب پیار آیا، بچی کی باتوں کا انداز اداکار کو بھاگیا جس پر انہوں نے اسے اسٹیج پر اپنے پاس آنے کا کہا۔

منتشا نامی ننھی بچی کو اپنے قریب بٹھاکر چھونے سے قبل عمران اشرف نے بچی کے والدین سے اجازت لیتے ہوئے کہا کہ ’کیا میں چھو سکتا ہوں؟ اجازت ہے؟

عمران کے یوں پوچھنے پر آڈیئنس میں بیٹھی خاتون نے اداکار کو اجازت دی اور پھر عمران اشرف نے بچی سے سوال و جواب کا سلسلہ شروع کردیا

وائرل ویڈیو میں منتشا نے عمران اشرف کے نام شعر بھی سنایا جس کے بعد ہال تالیوں سے گونج اٹھا، اداکار کے اس عمل پر ناصرف سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سراہا بلکہ اداکاروں نے بھی عمران کی ویڈیو پر تبصرے کیے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے کمنٹ کیا اور کہا ‘بچی چھونے سے قبل اجازت مانگنا سب سے بہترین عمل ہے جو میں نے کسی بھی پاکستانی سلیبریٹی کی جانب سے دیکھا ہے، آپ کے لیے بہت ساری دعائیں

اداکار منیب بٹ نے بھی کمنٹ کرتےہوئے عمران اشرف کے لیے دل کے ایموجی شیئر کیے۔

اس کے علاوہ ایک خاتون صارف نے لکھا ‘آپ کا بچی کو ہاتھ لگانے سے قبل اس کے والدین سے اجازت لینا قابلِ تعریف ہے، پاکستانی مردوں کو آپ سے سیکھنا چاہیے

اداکارہ و سوشل میڈیا انفلوئنسر سدرہ بتول نے بھی تبصرہ کیا اور کہا ‘جس طرح آپ نے بچی کی والدہ سے اجازت طلب کی، یہ شیئر کرنے کے قابل ہے’

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button