ٹیکنالوجی

آئی فون میں وائی فائی کی سپیڈ کو کیسے بڑھایا جائے ؟

اس حقیقت میں کوئی شبہ نہیں کہ انٹرنیٹ اس دور کی سب سے بڑی ضرورت بن چکا ہے۔
وائی فائی نیٹ ورک تمام سمارٹ فونز میں انٹرنیٹ کی بنیاد ہے جس کی وجہ سے ہی سمارٹ فون کی ایپلی کیشنز کو چلایا جاسکتا ہے۔
بہت سی کمپنیاں ٹیکنالوجی کے معیار کو بہتر بنانے کے پروگراموں پر کام کر رہی ہیں جن کا مقصد ڈیٹا کی تیز رفتار منتقلی اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔

وائی فائی کی رفتار کو تیز کرنا:
ایپل کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے حال ہی میں لانچ کیے گئے آئی فون 16 اور 16 پلس میں وائی فائی کی رفتار کو بہتر کیا گیا ہے۔
آئی فون کے پُرانے ورژن کو استعمال کرنے والے صارفین کی جانب سے بھی یہ کہا جا رہا ہے کہ ان کے سیٹس میں بھی وائی فائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا جائے۔
ایپل کی جانب سے پُرانے فونز میں ’آر اے ایم‘ (رینڈم ایکسیس میموری) کو 6 جی بی سے بڑھا کر 8 جی بی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ایپلی کیشنز کو چلایا جا سکے۔
کمپنی کی جانب سے نئے ’وائی فائی‘ کے معیار کو بھی بہتر کیا گیا ہے جو تیز اور زیادہ مستحکم کنکشن فراہم کرنے کے لیے 6 جی فریکوئنسی کا استعمال کرتا ہے، تاہم اس کے لیے شرط یہ ہے کہ سسٹم کے مطابق راؤٹر بھی موجود ہو۔
یہ بھی توقع کی جارہی ہے کہ ایپل کی جانب سے ’وائی فائی‘ 7 سپورٹ کو شامل کیا جائے گا جو آئی فون 16 پرو کے ورژن میں دستیاب ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button