ٹیکنالوجی

الیکشن 2024 پاکستان: ٹک ٹاک نے پالیسی جاری کردی

معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے پاکستان میں الیکشن سے متعلق اپنی پالیسی جاری کردی۔

ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تشدد، نفرت انگیز تقاریر، غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے ہیں، انتخابات سے معتلق گمراہ کن معلومات ہٹانے کے لیے کوشاں ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ووٹرز کو دھمکانے، تشدد پر اکسانے کا مواد ہٹادیتے ہیں۔

ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غلط انفارمیشن پر مقامی اور علاقائی فیکٹ چیکرز کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں، سیاسی اشتہارات کے خلاف اپنی پالیسی کا اعادہ کرتے ہیں۔

حکومت، سیاست دانوں، جماعتوں کے اکاؤنٹس کے لیے مخصوص پالیسی وضع کی ہے۔

ٹک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پالیسی اشتہارات، فنڈریزنگ، رقم کے لین دین کی اہلیت ختم کردیتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button