پاکستان

طلبا کے لیے بڑی خبر ! میٹرک کے امتحانات ملتوی ، اب کب ہوں گے؟

خیبر پختونخواہ میں پشاور بورڈ سمیت صوبے کے تمام بورڈز میں میٹرک کے امتحانات کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، امتحانات مارچ کے بجائے اپریل میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات کا شیڈول تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پشاور بورڈ سمیت کے صوبے کے تمام بورڈز میں میٹرک کے امتحانات کا شیڈول تبدیل ہے۔

یہ فیصلہ طلباء اور والدین کی درخواستوں کے بعد کیا گیا ہے جنہوں نے رمضان کے مقدس مہینے کے ساتھ ہونے والے امتحانات کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا۔

چیئرمین پشاوربورڈ نصراللہ خان یوسفزئی نے کہا کہ میٹرک امتحانات 14 مارچ کے بجائے اب 18 اپریل کو ہوں گے ، ماہ رمضان کے تقدس کی خاطر امتحانی شیڈول کو تبدیل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button