تازہ ترینخبریںپاکستان

چوک میں پھانسی: مشرف کی سزا اب بھی باقی ہے٬ جسٹس اطہر من اللہ

سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف مرحوم کی سزا سے متعلق اپیلوں پر ان کے وکیل کو اہلخانہ سے ہدایات لینے کی مہلت دے دی۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف محروم کی سزا سے متعلق اپیلوں پر سماعت کی جس سلسلے میں سابق صدر کی طرف سے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیے۔

دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل سلمان صفدر سے کہا آپ کو پرویز مشرف نے خود وکیل مقررکیا تھا، چاہیں تو اپیل کی پیروی کرسکتے ہیں اس پر سلمان صفدر نے کہا کہ مجھے ہدایات نہیں، اگر مزید ایک ہفتہ دے دیں تو میں اہلخانہ سے رابطےکی کوشش کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button