تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

اروشی روٹیلا کا آئی فون مداح کو مل گیا، واپسی کیلئے شرط رکھ دی

پاکستان اور بھارت کے درمیان احمد آباد میں ورلڈ کپ 2023ء کے حالیہ  بڑے معرکے کے موقع پر بھارتی اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا اس وقت خبروں کی شہ سرخی بن گئی تھیں جب ان کا 24 قیراط کا سونے کا آئی فون میچ کے دوران گم ہوگیا تھا۔

اب تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ان کے ایک پرستار کو یہ گمشدہ فون تو مل گیا ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ وہ ان کی جانب سے ایک مدد یا احسان کے بغیر یہ واپس نہیں کرے گا۔

یہ نئی صورتحال اس وقت سامنے آئی جب 29 سالہ پرکشش اداکارہ کو ایک ای میل موصول ہوئی، جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں کیونکہ اس ای میل میں صرف یہ تحریر نہ تھا کہ آپ کا آئی فون مل گیا ہے بلکہ لکھا تھا کہ اسے واپس کرنے کی ایک شرط ہے۔

اگر آپ اس کی واپسی چاہتی ہیں تو میری مدد کریں اور میرے بھائی کو کینسر سے بچائیں۔ اروشی روٹیلا نے اس ای میل کا ایک اسکرین شاٹ اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک سادہ سی تھمبز اپ ایموجی کے ساتھ شیئر کیا ہے، اور پرستار کی درخواست کو تسلیم کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس فون کی قیمت لگ بھگ ایک کروڑ روپے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button