Uncategorizedسپیشل رپورٹ

گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور میں عید میلاد النبیﷺکے حوالے سے  سیمینار کا انعقاد

گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور میں عید   میلاد النبیﷺکے حوالے سے  سیمینار کا انعقاد

گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور میں شعبہ اسلامیات کے زیرِ اہتمام ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروقار تقریب کالج کے اقرا ہال میں منعقد ہوئی جس کی نقابت کے فرائض اقصیٰ بشیر نے ادا کیے۔ تلاوتِ قرآن مجید کی سعادت قاری نور علی نے حاصل کی اور ہدیہ نعت شعبہ اسلامیات کی طالبہ نے پیش کیا۔صدر شعبہ اسلامیات ڈاکٹر مدثر حسین سیان نے تعارفی کلمات میں بتایا کہ ہر سال سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سیمینار کا انعقاد کالج ہذا کی خوبصورت روایات کا لازمی حصہ ہے۔
صدارتی خطبے میں کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد معین بٹ نے ماہ ربیع الاول کی فضیلت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبا و طالبات کو ربیع الاول کا اصل پیغام سمجھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔
مہمان مقررین میں ڈاکٹر منیر احمد نے "نبی کریم کی سیرت اور ہماری ذمہ داریاں” کے موضوع پر جبکہ ڈاکٹر مرزا مجاہد احمد نے "سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تعمیر کردار” کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر منیر احمد رسولپوری نے اختتامی کلمات ادا کیے اور دعا کروائی۔ تقریب کے آخر میں "سیرت کوئز” کا سیشن ہوا جس میں کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات کو سیرت کی کتابوں پر مشتمل انعامات دیے گئے۔تقریب میں مڈاکٹر حماد سرور نقوی ڈائرکٹر ایڈمن، وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم، اساتذہ کرام اور طالب علموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button