تازہ ترینخبریںپاکستان

ہنگو میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق۔

ہنگو میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا تھانہ دوآبہ کی حدود میں مسجد میں ہوا، دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
ڈی پی او ہنگو کا بتانا ہے کہ دھماکا جمعہ کی نماز کے خطبہ کے دوران ہوا، دھماکا مسجد کے اندر ہوا، دھماکے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث مسجد کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر  2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے، باقی افراد کو ملبے سے نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ادھر بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بھی الفلاح روڈ پر مسجد کے قریب خودکش دھماکا ہوا جس میں 25 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button