تازہ ترینخبریںپاکستان

پولیس نے مستونگ دھماکا خودکش قرار دے دیا

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت 25 افراد شہید اور 70 زخمی ہوئے پولیس نے دھماکے کو خودکش قرار دیا ہے۔

جہان پاکستان کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے کوڑا خان روڈ پر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق 25 افراد شہید جب کہ 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی سٹی نواز گشکوری بھی شامل ہیں جب کہ ایس ایچ او سٹی جاوید نے کہا ہے کہ مستونگ دھماکا خودکش تھا۔ خودکش بمبار نے خود کو ڈی ایس پی کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کا بھی کہنا ہے کہ دھمکا سیکیورٹی پر تعینات ڈی ایس پی نواز گشکوری کی گاڑی پر ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button