تازہ ترینخبریںصحتصحت اور غذا

جاپانی پھل کا اردو نام کیا ہے ؟ کیا آپ جانتے ہیں ؟

جاپان کا قومی پھل ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اسے جاپانی پھل کے نام سے زیادہ جانا جاتا ہے جبکہ اردو میں اسے املوک بھی کہا جاتا ہے۔

مگر یہ نام بہت کم افراد کو معلوم ہوتا ہے اور جاپانی پھل کے نام سے ہی زیادہ مشہور ہے جو سال کے آخری مہینوں میں دستیاب ہوتا ہے۔

ویسے اسے انگلش میں پرسیمون بھی کہا جاتا ہے

اقسام
اس کی 2 اقسام ہیں، ایک ایشیائی اور دوسری امریکی۔

امریکا میں یہ پھل کاشت نہیں ہوتا بلکہ خودرو ہوتا ہے مگر جاپان میں اس کی قسم Diospyros kaki کاشت ہوتی ہے جو آپ بھی بازار سے خریدتے ہیں۔

یہ پھل صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے جس کے چند فوائد درج ذیل ہیں

غذائی اجزا سے بھرپور
اس پھل میں متعدد غذائی اجزا اور منرلز موجود ہوتے ہیں۔

اس کی زیادہ تر اقسام میں بیٹا کیروٹین اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جبکہ یہ فائبر، فاسفورس، کیلشیئم، وٹامن سی اور وٹامن اے کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہے۔

بینائی کے لیے مفید
جاپانی پھل میں وٹامن اے کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور یہ وٹامن آنکھوں کی صحت کے لیے اہم ہوتا ہے، کیونکہ یہ بینائی کے افعال کی معاونت کرتا ہے۔

اینٹی آکسائیڈنٹس کا حصول
اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار اس پھل میں بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ غذا میں یہ بہترین اضافہ ثابت ہوسکتا ہے۔

اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں زہریلے مواد سے پیدا ہونے والے تکسیدی تناؤ کا مقابلہ کرتے ہیں

تکسیدی تناؤ متعدد امراض جیسے کینسر، دل کی شریانوں کے امراض، ذیابیطس اور دماغی تنزلی کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

ویسے تو جسم بھی کچھ اینٹی آکسائیڈنٹس تیار کرتا ہے مگر بیشتر کا حصول غذا سے ہی ممکن ہوتا ہے

دل کو صحت مند بنائے
اس پھل میں موجود غذائی اجزا اسے دل کی صحت بہتر بنانے کے لیے بہترین انتخاب بناتے ہیں۔

اس میں موجود فلیونوئڈز اینٹی آکسائیڈنٹس سے امراض قلب سے تحفظ فراہم کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

فلیونوئڈز سے بھرپور غذاؤں سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے اور یہ دونوں ہی امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے عناصر ہیں۔

اسی طرح جاپانی پھل میں فائبر کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے جو کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button