تازہ ترینخبریںسپورٹس

وہاب ریاض نے ارشد ندیم کے لیے 30 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کر دیا

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر محکمہ اسپورٹس نے ارشد ندیم کیلئے 30 لاکھ روپے انعام کی رقم کا اعلان کیا ہے ۔

اس موقع پر وہاب ریاض نے کہا کہ ارشد ندیم سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کی پذیرائی کیلئے کام کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اسپورٹس سیکٹر کو مستحکم کرنے پر کام کررہے ہیں۔وہاب ریاض نے کہا کہ پنجاب انڈونمنٹ فنڈ کا اجرا جلد کیا جارہا ہے، پنجاب میں کھیل اور کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہے، تمام کھلاڑی جذبے اور لگن سے محنت کریں، حکومت پنجاب آپ کی سرپرستی کرے گی۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے حالیہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے، ارشد کی کامیابی ایتھلیٹکس ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کا پہلا میڈل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button