تازہ ترینجرم کہانیخبریں

لاٹری کے زریعے آئی فون انعام میں دینے والے نوسرباز پکڑے گئے

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے لاٹری کے زریعے آئی فون انعام میں دینے والے نوسربازوں کو پکڑلیا، ملزمان واٹس اپ،فیس بک کے ذریعے لوگوں سے لاکھوں روپے بٹور چکے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاٹری کے زریعے آئی فون انعام میں دینے والے نوسر بازوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ زم زم موبائل کے نام سے سادہ لوح لوگوں سے فراڈ کرتے تھے، 6 نوسر باز ملزمان کو گوجرانوالہ کے علاقے حافظ آباد اے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان واٹس اپ اور فیس بک کے زریعے لوگوں سے لاکھوں روپے بٹور چکے تھے تاہم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button