Uncategorizedتازہ ترینخبریںدنیا

آسٹریلیا جانے کے خواہشمند طلبہ کیلئے اہم خبر

آسٹریلیا نے غیرملکی طلبہ کے لیے تعلیمی ویزے کا اجراء بند کردیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔

آسٹریلوی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ حکام نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ویزا قوانین میں موجود اس خامی کو فوری طور پر ختم کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے مختلف ممالک سے آنے والے طلباء ملک میں آتے ہی سستے اور پیشہ ورانہ کورسز کے لیے داخلہ لے سکتے تھے۔

حکام کے مطابق غیرملکی طلباء بنیادی تعلیم کے ساتھ وہ اضافی کورسز کرسکتے ہیں جسے "کنکرنٹ اسٹڈی” کا اصول کہا جاتا ہے جو مختصر کورسز کے ذریعے انہیں ملازمت کے حصول میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

اپنے بیان میں حکومتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ حالیہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بہت سے طلباء اس اصول کا غلط استعمال کرکے اپنے یونیورسٹی کے کورسز کے بجائے مستقل طور پر سستے کورسز میں داخلے لے رہے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم جیسن کلیئر نے ایک بیان میں کہا کہ قوانین میں یہ تبدیلی 6 ماہ تک بنیادی تعلیم حاصل کرنے سے پہلے ان طلباء کے اندراج کو روکنے کیلئے اہم ہے جو اس مدت سے قبل ہی شارٹ کورسز کرنے کے خواہشمند ہیں، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلیم آسٹریلیا کی چوتھی سب سے بڑی برآمدی صنعت ہے اور اس شعبے کی سالمیت کو برقرار رکھنا ملکی معیشت کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔

یاد رہے کہ جنوری 2022 میں آسٹریلوی حکومت نے افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اسٹوڈنٹ ویزہ رکھنے والوں کے لیے اوقات کار کی پابندیوں میں عارضی طور پر نرمی کی تھی۔

اوقات کار کی ان پابندیوں میں نرمی سے پہلے غیرملکی طلباء کے پاس کام کرنے کے لیے 40 گھنٹے فی ہفتہ کی حد مقرر تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button