تازہ ترینخبریںپاکستان

قومی اسمبلی میں کھانے کی چونکا دینے والی ریٹ لسٹ ، اتنا سستا کھانا

عبدالرحمن ارشد:

اس مہنگائی کے دور میں ملک پاکستان میں ایک روپے تو کیا ایک ہزار روپے کی بھی کوئی وقعت نہیں ہے ۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وطن عزیز پاکستان کے اندر ایک ایسی جگہ بھی ہے جہاں پر اس مہنگائی کے دور میں بھی ایک روہے کی روٹی اور 8 روپے کی بریانی ملتی ہے ؟
کیا آپ نے اس جگہ کے بارے میں سن رکھا ہے ؟ اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں .

یہ جگہ ملک پاکستان کی قومی اسمبلی کی کینٹین ہے۔

ایک نجی چینل کے صحافی نے ایک ویڈیو میں اپنے ہاتھ میں قومی اسمبلی کی ریٹ لسٹ پکڑے ہوئے بتایا کہ بہترین، لذیذ ، معیاری اور صاف ستھرا کھانا وہ بھی انتہائی سستا کہ کوئی تصور نہ کر سکے ۔

انہوں نے قومی اسمبلی کی ریٹ لسٹ پڑھ کر سنائی ، ریٹ لسٹ کچھ یوں تھی

چاۓ : 1 روپے
روٹی : 1 روپے
سبزی : 4 روپے
دال : ڈیڑھ روپے
بریانی: 8 روپے
چکن : 24 روپے
مچھلی 13 روپے
گوشت :21 روپے

انہوں نے پاکستان کے اشرافیہ سیاست دانوں پر طنز کرتے ہوۓ کہا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں پاکستان کی عوام کے منتخب غریب نمائندے پاکستان کی امیر عوام پر ٹیکس لگا کر اور اسی ٹیکس سے پاکستانی سیاست دان ایک روپے کی روٹی اور 8 روپے کی بریانی کھاتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button