تازہ ترینخبریںدنیا

بھارتی ٹیچر نے مسلمان بچے کو پوری کلاس سے تھپڑ لگوا دیے

انڈیا کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے مظفر نگر ضلع میں ایک سکول ٹیچر کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ کلاس کے دوسرے طلبہ کو مبینہ طور پر ایک مسلم بچے کو تھپڑ لگانے کا کہہ رہی ہیں۔

مظفر نگر کے ضلع مجسٹریٹ اروند ملاپا نے کہا کہ ویڈیو کی تصدیق کی جا رہی ہے اور اگر یہ ویڈیو سچ ثابت ہوئی تو قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

وائرل ویڈیو میں مسلم طالب علم کھڑا نظر آ رہا ہے اور کلاس کے دیگر طلبہ ایک ایک کر کے اس کے منھ پر تھپڑ مار رہے ہیں۔

اس میں استانی یہ کہتی نظر آتی ہیں کہ ‘یہ محمڈن بچے (مسلم بچے) ہیں، ان کی ماں باہر چلی جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کی پڑھائی خراب ہو جاتی ہے۔’

اس ویڈیو کے آنے کے بعد سے سوشل میڈیا پر اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ٹیچر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر لکھا: ‘معصوم بچوں کے ذہنوں میں تعصب کا زہر بونا، سکول جیسے مقدس مقام کو نفرت کے بازار میں تبدیل کرنا – ایک استاد ملک کے لیے اس سے بڑا کچھ نہیں کر سکتا۔

‘یہ بی جے پی کا پھیلایا وہی مٹی کا تیل ہے جس نے انڈیا کے کونے کونے میں آگ لگا دی ہے۔ بچے انڈیا کا مستقبل ہیں – ان کو نفرت نہیں کرتے، ہم سب کو مل کر محبت سکھانی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button