تازہ ترینخبریںدیسی ٹوٹکے

پلکیں گھنی اور سیاہ کرنے کا آسان ٹوٹکہ

گھنی پلکیں آنکھوں کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتی ہیں، بہت سی خواتین پلکوں اور بھنوؤں کی تیاری کیلئے بازار میں ملنے والی بیوٹی پروڈکٹس استعمال کرتی ہیں جو بعض اوقات نقصان کا باعث بھی بنتی ہیں۔

بازاروں میں دستیاب بہت سارے برانڈز ہیں جن کی بہترین مصنوعات موجود ہیں، ان مصنوعات کے استعمال سے آپ کی پلکوں کی خوبصورتی کے ساتھ ان کو گھنا بھی کرنے کا دعویٰ بھی کیا جاتا ہے لیکن روزانہ کی بنیاد پر کیمیکل والی پروڈکٹ کا استعمال بعض اوقات الرجی کا باعث بنتا ہے اور ساتھ ہی پلکوں کے گرنے کا سبب بھی بنتا ہے۔ اس لیے ان کو استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ گھریلو ٹوٹکے بھی آزمائیں تاکہ آنکھوں کی خوبصورتی برقرار رہے۔

آج ہم آپ کیلئے کچھ ایسے گھریلو ٹوٹکے لائے ہیں جن کے استعمال سے آپ اپنی پلکوں کو مزید خوبصورت بنا سکتی ہیں اور اس کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہوں گے۔

پلکوں کو خوبصورت بنانے کے لیے ایک سے زیادہ فارمولے آزما سکتے ہیں، آپ کوئی بھی فارمولا استعمال کرسکتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ، آپ کو اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے انتظار بھی کرنا ہوگا۔

ترکیب :
کیسٹر آئل/گرم زیتون کا تیل۔ اس تیل کو سونے سے پہلے اسے اپنی پلکوں پر یا تو صاف مسکارا برش یا روئی کی مدد سے لگائیں پھر اسے صبح نیم گرم پانی سے دھولیں، تیل کو ایلو ویرا جیل کے ساتھ ملانے سے اس کا اثر بڑھ جائے گا۔ ایلو ویرا میں کئی وٹامنز اور غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو پلکوں کی نشوونما میں مدد دیتے ہیں۔

ایلو ویرا جیل کو برابر مقدار میں جوجوبا آئل کے ساتھ مکس کریں اور پھر ایک چائے کا چمچ کیمومائل انفیوژن ڈالیں۔ اس مکسچر کو صاف مسکارا برش سے اپنی پلکوں پر لگائیں اور 15 منٹ انتظار کریں پھر اسے گرم پانی سے دھو لیں۔

لیموں کا چھلکا وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو آنکھوں کی پلکوں کو اگانے میں مدد کرے گا اور اس میں کیسٹر/زیتون کا تیل ملانے سے تیل کی ایکٹو خصوصیات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ایک کھانے کا چمچ خشک لیموں کے چھلکے ایک برتن میں لیں، پھر چھلکوں کو بھگونے کے لیے زیتون کا تیل/ کیسٹر آئل ڈالیں۔ اسے ایک دو ہفتے کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد سونے سے پہلے اس تیل کو صاف مسکارا برش سے اپنی پلکوں پر لگائیں۔ پھر اسے صبح نیم گرم پانی سے دھولیں۔

متاثرہ جگہ پر جلن اکثر پلکوں کے گرنے کی ایک اہم وجہ ہے۔ اس جگہ پر ارنڈ کا تیل لگانے سے سکون ملتا ہے اور آنکھوں کی پلکوں کی نشوونما میں مدد ملتی ہے۔

بایوٹین، اسے وٹامن ایچ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ جلن یا کسی اور وجہ سے پلکوں کو دوبارہ گھنا اور خوبصورت بنانے میں بہت موثر علاج ثابت ہوتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button