تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

’سب سے بڑی جماعت کے سربراہ کو غیرانسانی ماحول میں قید کرنا شرمناک ہے‘

تحریک انصاف کی کورکمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں قید کرنے کی شدید مذمت کرتے کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے بڑی جماعت کے سربراہ کو غیرانسانی ماحول میں قید کیا گیا جو شرمناک ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ کےپی بلدیاتی انتخابات میں فقیدالمثال کامیابی قوم کے اعتماد کی مظہر ہے عوام تحریک انصاف ہی کو اپنے ووٹ کا حقدار تصور کرتے ہیں، کامیابی پر صوبائی قیادت، کارکنان اور عوام کو مبارکباد پیش کرتےہیں۔

کور کمیٹی نے کہا کہ سی سی آئی کےذریعےآئینی و جمہوری بحران پیدا کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں پاکستان کا مستقبل آئین کےمطابق شفاف انتخابات میں پوشیدہ ہے حلقہ بندیوں کی آڑمیں انتخابات کے غیرمعینہ التوا کی ناپاک سازش کی جارہی ہے، نااہل، بددیانت جمہوریت پر شب خون مارنے کی کوششوں میں مصروف ہے، تحریک انصاف عوامی منشا کیلئے آئین، جمہوریت، انتخاب کیخلاف ہر سازش کا مقابلہ کرے گی۔

کمیٹی کا کہنا تھا کہ چند گھنٹوں کی مہمان حکومت کےہاتھوں عوام کے معاشی قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کور کمیٹی نے 8 اگست کواسلام آباد میں منعقد ہونے والے وکلاء کنونشن کی بھرپور تائید کا اعلان کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button