تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان منرل سمٹ کے افتتاحی سیشن کا آغاز، وزیراعظم اور آرمی چیف کی خصوصی شرکت

پاکستان منرل سمٹ کے افتتاحی سیشن کا آغاز ہوگیا، وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

گرین پاکستان اورآئی ٹی سیمینارکے کامیاب انعقاد کے بعد آج پاکستان منرلز سمٹ کا آغاز ہوگیا، وزیراعظم بطور مہمان خصوصی اور آرمی چیف بطور گیسٹ آف آنر تقریب میں شرکت کررہے ہیں

سیمینار میں ماہرمعدنیات، وفاقی وزرا، غیرملکی سفرا ،غیرملکی سرمایہ کار و دیگر اہم شخصیات بھی افتتاحی سیشن میں شریک ہیں۔

ترجمان وزارت پیٹرولم کا کہنا ہے سیمینار کی مشترکہ میزبانی وزارت پٹرولیم اور بیرک گولڈ کارپوریشن کر رہے ہیں، پاکستان کے معدنی وسائل میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، سیمینار کا مقصد معدنی شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع کو ترغیب دینا ہے۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کے قیام سے پاکستان میں ترقی کے ایک سنہرے دورکا آغازہوچکا ہے، زراعت، لائیواسٹاک اور معدنیات میں جدیدطریقہ کار سے آراستہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے پاکستان کی تیز تر ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔

پاکستان میں چھ لاکھ مربع کلومیٹرتک پھیلے معدنیات بشمول کوئلہ، تانبا، سونا، جست اور ماربل کی نوے اقسام ہیں، نمک کے ذخائر کو جدید تیز تر کان کنی کے ذرائع استعمال کرکے ملکی برآمدات میں اضافہ کرنے کے مواقع میسرآئیں گے

جواب دیں

Back to top button