تازہ ترینخبریںدیسی ٹوٹکے

کیا آپ بھی پیاز کے چھلکے پھینک دیتے ہیں ؟ پچھتانے سے پہلے جانیے حیران کن فوائد

 

پیاز ایک ایسی سبزی ہے جو ہر گھر میں استعمال کی جاتی ہے پھر چاہے کسی سالن میں ڈالی جائے یا سلاد کے طور پر پیش کی جائے، روز ہی پیاز استعمال ہوتی ہے، لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ پیاز کے چھلکے میں بے شمار کرشماتی فوائد ہیں جن سے آپ کے بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں؟

یوروپی یونین میں ہر سال 500,000 ٹن سے زیادہ پیاز کا فضلہ پھینک دیا جاتا ہے کیونکہ لوگ ان کے انوکھے استعمالات سے واقف نہیں ہیں جو نہ صرف پیاز کے چھلکوں کے ضیاع کو کم کرسکتے ہیں بلکہ لوگوں کو فائدہ بھی پہنچا سکتے ہیں۔

ٹانگوں کے درد کا علاج

پیاز کے چھلکے ٹانگوں کے درد کو دور کرنے کے لیے ایک بہترین اور آسان گھریلو علاج ہے۔

آپ کو صرف پیاز کے چھلکوں کو پانی میں 10-20 منٹ تک ابالنا ہے، اس کے بعد چھلکوں کو پانی سے نکال دیں، سونے سے پہلے چائے کی طرح اسے پی لیں۔

آپ کو 4-5 دن میں واضح فرق نظر آئے گا۔

سوپ میں استعمال

* پیاز کے چھلکے فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، انہیں سوپ بناتے ہوئے اس میں شامل کرنا بہترین ثابت ہوسکتا ہے، یہ ڈش کے ذائقے کو بہتر اور رنگ کو خوشگوار بناتا ہے۔

بالوں کے لیے مفید

* پیاز اور اس کے چھلکے بالوں کے لیے مفید ہیں، یہ سفید بالوں کو ناصرف ختم کوتا ہے بلکہ روکھے بالوں میں جان ڈالتا ہے۔

آپ پیاز کے چھلکوں کو پانی میں ابال لیں، اتنا ابالیں کہ پانی کا رنگ گہرا براؤن ہوجائے، اس کے بعد اس پانی کو چھان لیں اور بوتل میں محفوظ کرلیں، اس سے بال صحت مند، لمبے اور جاندار نظر آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button