تازہ ترینخبریںدیسی ٹوٹکے

ایک پھل جسے سائنس نے جنسی قوت کے لئے اکسیر مان لیا

بلیک کرنٹ نامی پھل، جسے سیاہ کشمش بھی کہا جاتا ہے، وہ پھل ہے جو نہ صرف برطانیہ میں بڑی تعداد میں اُگایا جاتا ہے بلکہ بھارت اور پاکستان میں بھی دستیاب ہے اور مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔بیلفاسٹ کی کوئینز یونیورسٹی میں پروفیسر ایڈن کیسیڈی نے اس پر تحقیق کی ہے کہ آیا مرد بلیک کرنٹ کا استعمال ایریکٹائل ڈسفنکشن (ایستادگی کی قوت سے محرومی) کے علاج کے لیے کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایریکٹائل ڈسفنکشن کا مسئلہ خون کی نامناسب روانی سے پیدا ہوتا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ’بلیک کرنٹ میں پائے جانے والے فلینائیڈ، اینتھوسیاننز (جس سے پھل کو جامنی رنگ ملتا ہے) سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔ اس سے خون کی شریانیں لچکدار بنتی ہیں اور کھل جاتی ہیں۔‘

’25 ہزار سے زیادہ مردوں پر 10 سال تک کی جانی والی تفصیلی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ وہ لوگ جنھوں نے ہفتے میں تین یا زیادہ بار اینتھوسیاننز سے بھرپور بیریز یا بلیک کرنٹ کھائے ان میں ایریکٹائل ڈسفنگشن کا 19 فیصد کم امکان تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button