تازہ ترینخبریںدیسی ٹوٹکے

سورج کی خطرناک شعاعوں سے جِلد کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں؟

حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زمین کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور اسی وجہ سے دنیا کے تمام ممالک میں ریکارڈ گرمی پڑ رہی ہے۔

ایسے موسم میں سورج کی تیز اور سورج کی خطرناک شعاعیں انسان کی جلد کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں، جسے ’سن برن (sunburn)‘ بھی کہا جاتا ہے۔

’سن برن (sunburn)‘  طبی طور پر کوئی تشخیص شدہ بیماری تو نہیں ہے لیکن یہ  انسان کی صحت کے لیے بہت زیادہ خطرناک ہے کیونکہ اگر جِلد سورج کی شعاعوں سے زیادہ خراب ہوجائے تو یہ ہیٹ اسٹروک اور جِلد کے کینسر جیسی بیماریوں کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کی تیز شعاعوں سے انسانی جسم میں خون کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے جس کے نتیجے میں چہرے پر  لالی اور بعض اوقات سوجن آجاتی ہے۔

سورج کی روشنی سے جِلد کو نقصان پہنچنے کی دیگر علامات

1- جلد کی لالی اور چھالے

2- درد اور جھنجھلاہٹ

3- سر درد

4- بخار اور سردی لگنا

5- متلی

6- چکر آنا

7- جسم میں پانی کی کمی

اگر کسی کو بھی مندرجہ بالا علامات اپنے جسم میں محسوس ہوں تو اسے فوری طور پر ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیئے جوکہ ایسی صورتحال میں اکثر مریض کے جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کولڈ کمپریسز اور انٹراوینس (IV) سیالوں سے علاج کرتے ہیں۔

جِلد کو سورج کی خطرناک شعاعوں سے محفوظ رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر

1- ممکن ہو سکے تو گرمی سے دور رہیں۔

2- گھر سے باہر جائیں تو کوشش کریں کہ سایہ دار جگہ پر رہیں خاص طور پر صبح 11 بجے سہ پہر 3 بجے کے درمیان، سن گلاسز، ٹوپی اور ڈھیلے ڈھالے ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں۔

3- ورزش یا کوئی بھی ایسا کام کرنے سے گریز کریں جس سے گرمی میں اضافہ ہو۔

4- ٹھنڈا کھانے اور مشروبات کا استعمال کریں، شراب، کیفین اور گرم مشروبات سے پرہیز کریں۔

5- گرمی بہت زیادہ محسوس ہو تو اپنے اوپر ٹھنڈے پانی کے چھینٹے ڈالیں۔

6- دن کے وقت گھر کی کھڑکیاں بند کریں اور جب باہر کا درجہ حرارت کم ہو جائے تو پھر کھول لیں۔

7- اگر درجہ حرارت 35 ڈگری سے کم ہو تو پرسکون رہنے کے لیے بجلی کے پنکھے بھی کافی ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button