تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر گرفتار

قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپرشمائلہ ستار بھی نو مئی کو جناح ہاؤس پر ہونے والے حملے میں ملوث نکلیں، جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق جناح ہاؤس کے باہر توڑ پھوڑ میں ملوث شمائلہ ستار کو انویسٹی گیشن پولیس نے لاہور سے گرفتار کیا، جیوفینسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے کے بعد پولیس نے ایکشن لیا ہے

قومی فٹبالرشمائلہ ستارکی گرفتاری کےلیے انکی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جناح ہاؤس کے باہرلگے کیمروں اورموبائل فوٹیجز سے واقعے کی تفتیش جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button