تازہ ترینخبریںپاکستان

سرکاری ملازمین کیلیے ایپلیکیشن بنانے کا ٹھیکہ غیر ملکی کمپنی کو دینے کی تیاری

حکومت نے سرکاری ملازمین کیلیے ایپلیکیشن بنانے کا ٹھیکہ پاکستانی فرم کے بجائے غیر ملکی کمپنی کو دینے کی تیاری کرلی۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے ایپلیکیشن کی تیاری کیلیے قوانین کو بالائے طاق رکھ دیا گیا، ایپلیکیشن کی تیاری کیلیے ٹھیکہ مقامی فرم کے بجائے کینیڈین فرم کو دینے کی تیاری کی گئی۔

مقامی فرم نے کنٹریکٹ ایوارڈ نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ دستاویز کے مطابق پاکستانی فرم کو اہلیت پر پورا اترنے کے باوجود ٹھیکہ نہیں دیا جا رہا، این آئی ٹی بی مقامی فرم پر غیر ملکی فرم کو ترجیح دے رہی ہے۔

وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کیلیے واٹس ایپ طرز پر ایپلیکیشن تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ کابینہ کی واضح ہدایت تھی کہ ایپلیکیشن مقامی کمپنی سے تیار کرائی جائے۔

سی ای او این آئی ٹی بی کا مؤقف ہے کہ مقامی کمپنی کے پاس مکمل اور ٹھوس چیزیں نہیں تھیں، ہمارے پاس دو راستے تھے کہ پراجیکٹ ختم کر دیں یا پھر آگے بڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button