فن اور فنکار

نادیہ حسین کی دلچسپ محبت کی عجیب و غریب داستان

پیسہ ڈبل کر کے دینے پر بروکر سے محبت ہو گئی تو میں نے ان سے شادی کر لی ، نادیہ حسین کی دلچسپ محبت کی عجیب و غریب داستان

میک اپ آرٹسٹ، ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے عروج پر سرمایہ کاری کے دوران پیسے ڈبل کرکے دینے پر ان کی بروکر سے محبت ہوگئی تھی، جس سے بعد ازاں انہوں نے شادی کرلی۔

نادیہ حسین نے کیریئر کے عروج پر 2003 میں عاطف خان سے شادی کرلی تھی، جن سے انہیں اولاد بھی ہے اور وہ تاحال کامیاب ازدواجی زندگی گزارتی آ رہی ہیں۔

نادیہ حسین اگرچہ انٹرویوز میں خواتین کے حقوق، گھریلو تشدد، انہیں طلاق دیے جانے کے اختیارات سمیت خواتین کے دیگر مسائل پر کھل کر بات کرتی آئی ہیں، تاہم وہ اپنی شادی شدہ زندگی پر بہت کم بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

ماضی میں خواتین کی خود مختاری پر بات کرتے ہوئے ایک شو میں نادیہ حسین نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اپنے شوہر کا کوئی کام نہیں کرتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button