تازہ ترینخبریںپاکستان

پی ٹی آئی سینیٹرز نے 9 مئی واقعات کے خلاف قرارداد جمع کرا دی

اکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز نے 9 مئی واقعات کے خلاف مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع کرا دی ہے جس میں 8 سینیٹرز کے دستخط موجود ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد مختلف شہروں میں 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد ہنگاموں، مظاہروں اور دفاعی، سرکاری ونجی املاک کو نقصان پہنچانے والے شر انگیز واقعات کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرا دی ہے۔

اس قرارداد پر پی ٹی آئی کے 8 سینیٹرز کے دستخط موجود ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جناح ہاؤس، کور کمانڈر کی رہائشگاہ میں آگ لگائی گئی، شہدا کی یادگاروں، تاریخی مقامات، مساجد او اسکولوں کو نقصان پہنچایا گیا جو انتہائی شرمناک عمل ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی سینیٹرز نے ایوان بالا سے باہر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 9 مئی واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔

سینیٹرز کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت افسوس ہوا ہے یہ ہمارا ملک ہے، فوج ہماری ہے، ملک میں کسی جگہ پر بھی نقصان ہوا ہے ہم شرمندہ ہیں، ہم پاک فوج سے ہیں اور پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کرانے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button