تازہ ترینخبریںسیاسیات

تحریک انصاف کا مکروہ دھندا ایجنسیوں نے ڈھیر کر دیا ، رانا ثناء اللّٰہ کا انکشاف

تحریکِ انصاف کا مکروہ دھندا ایجنسیوں نے ڈھیر کر دیا ، رانا ثناء اللّٰہ کا انکشاف

ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما ، وزیر داخلہ پاکستان رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ملک کی ایجنسیوں نے ایک گفتگو پکڑی ہے

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ ملک کی ایجنسیوں نے ایک گفتگو پکڑی ہے، گفتگو پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر چھاپے سے متعلق ہے اور دوسرا ڈرامہ یہ تھا کہ ریپ ایکٹ کیاجائے، مقصد تھا کہ ریپ ایکٹ کا الزام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر لگایاجائے اور ریپ ایکٹ کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایاجائے۔

ان کا کہنا تھاکہ منصوبہ بنایا گیا کسی پی ٹی آئی رہنما کے گھر چھاپے کے دوران فائرنگ بھی ہو، انہوں نے اب انتہائی گھٹیا ڈرامہ رچانے کی منصوبہ بندی کی ہے، عمرانی فتنے کا مقصد تھا کہ لوگوں کو گمراہ کیاجائے، یہ ڈرامہ آج رات کیے جانے کا امکان تھا لیکن ایجنسیوں نے بروقت اسے ناکام بنایا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے برقت اس ڈرامے کو پکڑا ہے، اندیشہ تھا کہ یہ آج رات ہی کسی جگہ ڈرامہ کرنے والے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button