ادبتازہ ترینخبریں

جون ایلیا نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی ، انور مقصود

جون ایلیا نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی ، انور مقصود کے طنز پر پورا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا

لاہور مال روڈ پر واقع الحمرا ہال میں جشن جون ایلیاء جاری ہے

جشن جون ایلیاء میں ملک کے مایہ ناز لکھاری انور مقصود نے سامعین کی نظر مشہور زمانہ شاعر جون ایلیاء کے ساتھ اپنا افسانوی مکالمہ پیش کیا ۔ مکالمہ میں پاکستان کی تازہ سیاسی صورتحال پر تنقید کرتے اپنے مکالمہ کو تنقیدی رنگ دیا ۔

"جون انور مقصود سے مخاطب ہوتے ہوئے”: جانی میں ابھی ابھی خبریں سن کر آ رہا ہوں ! میں ابھی ایک اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ میں آج اسی وقت پی ٹی آئی چھوڑ رہا ہوں۔

جون : جانی ! فرہاد نے وہ شیریں کے ساتھ نہیں کیا جو اس حکومت نے شیریں مزاری کے ساتھ کیا ہے ۔

جون : انور ! پتہ نہیں کیوں فواد چوہدری پارٹی چھوڑ گئے ؟
"انور ، جون سے مخاطب ہوتے ہوئے ": جون وہ بھاگ نہیں سکتے تھے ، دو قدم بعد ہی سانس پھول جاتا تھا ، ہانپتے ہانپتے ہی پارٹی چھوڑ گئے ۔

انور مقصود کے اس سیاسی طنز پر پورا ہال تالیوں اور قہقہوں سے گونج اٹھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button