تازہ ترینخبریںسیاسیات

دہشت گردوں سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی ، نواز شریف کا دو ٹوک موقف

دہشت گردوں سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی ، نواز شریف کا دو ٹوک موقف

ن لیگ کے قائد ، سابقہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے۔ شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ آج سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر، حلیم عادل شیخ، عون عباسی بپی، مراد سعید اور حماد اظہر پر مشتمل مذاکراتی ٹیم بنائی گئی ہے۔

پارٹی کی جانب سے 7 رہنماؤں پر مشتمل مذاکراتی ٹیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button