تازہ ترینخبریںسیاسیات

‏ آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات، مجھے ارشد شریف کی طرح قتل کردیا جائے گا، مراد سعید

سابق وفاقی وزیر اور عمران خان کے قریبی تصور کئے جانے والے تھریک اںصاف کے رہنما مراد سعید نے دعویِ کیا ہے کہ انہیں قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اور انہیں ایسے ہی ختم کیا جائے ا جیسے کہ صحافی ارشد شریف کو۔ واضح ہے کہ میرے قتل کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے جس کی ذمہ داری پارٹی قیادت پر ڈالی جائے گی۔ انہوں نے یہ تمام باتیں چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں کیں۔ خط میں چیف جسٹس سے بنیادی آئینی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت شہریوں کے بنیادی حقوق نہایت سنگین صورتحال اختیار کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسجد نبوی واقعہ پر میرے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ میں اس وقت پاکستان میں موجود تھا۔ اس کے بعد سے جعلی اور بے بنیاد ایف آئی آرز کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ چل نکلا۔
ان مقدمات میں مجھ پر دہشت گردی سے لے کر بغاوت پر اکسانے جیسے الزامات لگائے گئے۔

یہ کیسز صرف اسلیے بنائے گئے کہ میں نے ملک میں آئین کی بالادستی اور امن کے قیام کیلئے آواز بلند کی۔ سوات میں امن عامہ کی بگڑتی صورتحال پر ارباب اختیار کو متنبہ کرنے کی کوشش کی۔ امن کی بات کرنے پر مجھے اور میرے خاندان کو مسلسل دھمکیاں دی گئیں۔ میرے گھر پر سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح افراد نے حملہ کرنے کی کوشش کی جو میرے پہنچنے پر با آسانی ریڈ زون میں فرار ہوگئے۔ اس معاملے پر بارہا کوششوں اور عدالتی احکامات کے باوجود پولیس نے ایف آئی آر درج نہ کی۔ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونے اور ارشد شریف کے قاتلوں کی نشاندہی پر مجھ پر دہشت گردی اور بغاوت کے مقدمے بنائے گئے
اب میرے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ حال ہی میں متعدد صحافیوں نے اپنے ٹویٹس میں پی ٹی آئی کے ایک رہنما کی گرفتاری یا قتل کی پیش گوئی کی. اس سے واضح ہے کہ میرے قتل کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے جس کی ذمہ داری پارٹی قیادت پر ڈالی جائے گی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button