تازہ ترینخبریںپاکستان

نگراں پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔

عدالت نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اگر 90 روز میں الیکشن نہیں ہوتے تو نگراں حکومت کا مستقبل کیا ہوگا؟ جس پر وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ اگر 90 روز میں الیکشن نہیں ہوتے تو نگراں حکومت ازخود ختم ہو جائے گی اور پرویز الہٰی بطور چیف منسٹر دوبارہ بحال ہوجائیں گے۔

دوران سماعت اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست پر اعتراض کیا، جس پر جسٹس شاہد کریم نے پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کون ہیں؟ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ میں پنجاب حکومت کا نمائندہ ہوں اور جسٹس رضا قریشی اسی نوعیت کی درخواست کو خارج کر چکے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نگراں حکومت کو نوٹس نہیں کر رہی اور عدالت اس معاملے کو آئینی طور پر دیکھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ شیخ رشید نے اپنے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں موقف دیا کہ نگراں حکومت کی 90 دن کی مدت پوری ہو چکی ہے اور آئینی طور پر نگراں حکومت مزید کام نہیں کر سکتی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نگراں حکومت کو کام سے روکنے کا حکم دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button