تازہ ترینخبریںپاکستان

آڈیو لیکس کے تحقیقاتی کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے یہ درخواست بابر اعوان نے دائر کی ہے۔

جوڈیشل کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ میں دائراس درخواست میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کی اجازت کے بغیر کسی جج کو کمیشن کے لیے نامزد نہیں کیا جاسکتا۔

درخواست میں اس بات کا بھی زکر کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے کس جج کے خلاف تحقیقات یا کارروائی کا فورم صرف سپریم جوڈیشل کونسل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button