تازہ ترینخبریںدنیا

کرناٹکا الیکشن میں کانگریس کی فتح پر پاکستان زندہ باد کے نعرے

کرناٹکا الیکشن میں کانگریس نے واضح برتری حاصل کرکے حکومت بنانے کی نمبر گیم پوری کرلی نتائج کے بعد وہاں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹکا کی ریاستی اسمبلی کے الیکشن میں کانگریس نے 224 نشستوں پر مشمتل اسمبلی میں 135 نشستیں جیت کر صوبائی حکومت بنانے کے لیے سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے جب کہ بی جے پی کو صرف 66 نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔

کرناٹکا کا وزیراعلیٰ بننے کے لیے کسی بھی جماعت کو سادہ اکثریت کے تحت 113 نشتیں درکار ہیں اور نتائج کے مطابق وہاں کا اگلا وزیراعلیٰ کانگریس کا ہوگا۔

کانگریس کی جیت کے ساتھ ہی وہاں پاکستان زندہ باد کے نعرے گونج اٹھے اور کرناٹکا کے علاقے بھٹکال میں نامعلوم افراد نے ووٹوں کی گنتی کے مرکز کے باہر پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والے مبینہ طور پر کانگریس کے حامی تھے۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس کے بعد ہندو توا تنظیموں نے شدید احتجاج کیا ہے جب کہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

واضح رہے بھارت میں جہاں جب بی جے پی کی قیادت لوک سبھا کے الیکشن تیسری بار جیتنے کی تیاریوں میں مصروف ہے تاہم کرناٹکا میں شکست نے اس کے لیے اقتدار کے حصول کی ہیٹ کرنے کی خواہش کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button